data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ کے ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالحفیظ سمعوں نے کہا ہے کہ اسلام نے خاندانی نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں اور رشتوں کی پاس داری کو لازمی قرار دیا ہے ولی کے بغیر نکاح شرعاً جائز نہیں اور نہ ہی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے برخلاف ولی کے بغیر شادی کرائیوہ جمعیت اہل حدیث ٹنڈوجام کی سیرت کانفرنس اور حافظ عبدالرحمٰن کمہار کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ اسلام نے عزت وعصمت کے تحفظ اور پاکیزہ زندگیگزرنے کہ لیے ایسا خاندانی ڈھانچہ عطا کیا ہے جس میں ہر فرد کے لیے احترام موجود ہے، جبکہ مغربی طاقتیں اس مضبوط نظام کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں اسلام بچوں سے رائے لینے کی اجازت تو دیتا ہے، لیکن ایسی کھلی آزادی نہیں دیتا جس سے معاشرتی بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہواور معاشرے میںبدپھیلے انھوں نے کہا کہ ولی کی مرضی کے بغیر شادی جائز نہیں اورعدالت کا فرض ہے کہ وہ انصاف فراہم کرے، نہ کہ ایسے فیصلے کرے جو خاندانی نظام کو کمزور بنائیں اور عدالت کو شریعت یہ اختیار نہیں دیتی کہ وہ بغیر ولی کی مرضی کے بغیر نکاح کرائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بغیر نظام کو

پڑھیں:

پنجاب: ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-08-8
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں عدالتی کارروائیوں کو جدید بنانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب کی ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم کردی گئی۔ وکلاء اور صوبے بھر کی عوام کی جانب سے فاضل چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے اس انقلابی اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جس سے سائلین کو ان کی دہلیز پر معیاری و فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ فریقین یا وکلاء جن کے مقدمات زیر التوا ہیں، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق وڈیو لنک کی جدید سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلیے ایک فارم استعمال کرتے ہوئے وڈیو لنک سہولت کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم
  • آئی ایم ایف کی رپورٹ موجودہ نظام کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے
  • بی آئی ایس پی کا انقلابی اقدام: 1 کروڑ والٹ اکاؤنٹس کا آغاز
  • نیا نظام متعارف، اے آئی ٹوٹی ہڈی کی شناخت میں ایکسرے سے آگے
  • بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں،سہیل آفریدی
  • نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں‘ ڈاکٹر حمیرا طارق
  •  طاغوتی نظام کے دن گنے جاچکے، نظام بدلے بغیر ملک نہیں چلے گا، اجتماع سے اختتامی خطاب
  • وفاق‘ فوج کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ‘ امن سے خوشحالی ہوگی:فیصل کنڈی 
  • 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی آلات سے محروم