2025-11-25@00:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«یوکے سے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو “اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی” درپیش ہے، اور انہیں سخت دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئراسٹارمر، جنہوں نے جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی کو اقتدار میں واپس لایا تھا، اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔ تازہ سرویز کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے...
    بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ برطانوی ادارے یوکے ایم ٹی او (United Kingdom Maritime Trade Operations) کے مطابق انہیں رپورٹ موصول ہوئی کہ یمن کے شہر عدن کے مشرقی علاقے میں ایک جہاز کے قریب دھماکے کی آواز اور پانی میں چھپاکے کی آواز سنی گئی،  واقعے کے بعد فوری طور پر علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں لے لیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یوکے ایم ٹی او نے وضاحت کی کہ دھماکے کے نتیجے میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی جہاز کو کسی قسم کا نقصان پہنچا،  واقعہ ابھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے۔...
    ہائی کمشنر جین میریٹ(فائل فوٹو)۔ پاکستانی طلبا کے لیے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپس کم از کم دو سال کا تجربہ رکھنے والے مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزے، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس حوالے سے کہا شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
    کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ کے گھر پر قبضے کی کوشش۔ لاڑکانہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ مسٹر غلام قادر تنیو کے گھر پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ مراد واھن کے مقام پر پیش آیا، جہاں انور خاتون نامی بیوہ عورت نے اپنی ملکیتی زمین رضا مندی سے ایڈیشنل سیشن جج کو فروخت کی تھی۔ خریدار کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے یہ زمین اپنے ذاتی پیسوں سے خریدی اور اس پر گھر کی تعمیر شروع کی۔ تاہم، قبضہ گروپوں نے مبینہ طور پر تعمیراتی کام میں مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ جنہیں ایک شریف اور معزز شخصیت کے طور پر جانا...
۱