پاکستان کو ذمہ دار پڑوسی کی طرح برتاؤ کرنا سکھانے کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کراچی ( نیوزڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویویدی نےروایتی بھارتی بڑھک بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ایک ’’نیا معمول‘‘ قائم کیا ہے، آپریشن سندور 88گھنٹے کا ٹریلر تھا اور اگرایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہوتی ہے تو پاکستان کو ذمہ دارپڑوسی کی طرح برتائو کرنا سکھانے کیلئے تیار ہیں۔ نئی دہلی میں چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگز سے خطاب میں انہوں نے مسلح افواج کی انضمام، تیاری اور اس آپریشن سے حاصل ہونے والے اسباق پر زور دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حادثات سے بچاؤ کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا:گورنر سندھ
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔