راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
راولپنڈی میں درجہ حرارت میں کمی نے ڈینگی کی سرگرمیوں کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں موسمِ سرما کے نتیجے میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض زیرِ علاج ہیں۔
ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 1548 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق رواں سیزن میں مجموعی طور پر 236 افراد کی اسکریننگ کی گئی جبکہ یکم جنوری 2025 سے اب تک 1361 ٹیموں نے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 66 لاکھ 15 ہزار 733 گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے جس دوران دو لاکھ 14 ہزار سے زائد لاروا ہاٹ سپاٹس دریافت ہوئے۔ رواں سیزن میں 19 لاکھ 6 ہزار 271 مقامات کی چیکنگ میں 29 ہزار 274 لاروا پازیٹو ملے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 300 لاروا برآمد کیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی گئیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی بھر میں 4,852 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 1,945 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 3,767 چالان جاری کیے گئے۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 7 روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹمپریچر میں مزید کمی کے ساتھ ڈینگی کی سرگرمیوں میں مزید کمی متوقع ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رواں سیزن میں میں ڈینگی کے مطابق
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔