Jasarat News:
2025-11-18@03:08:57 GMT

خسرہ روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم شروع

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) خسرہ ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، مہم 29 نومبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہروبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن دی جائے گی، ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، اسکولوں، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر فراہم کی جائے گی،خسرہ،روبیلا کی قومی مہم کے دوران پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران سندھ میں 84 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پنجاب میں 1 کروڑ 73 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مہم کے دوران سے بچاؤ کی جائے گی

پڑھیں:

فیروز خان اپنے بچوں کی کفالت کیلیے ہر ماہ کتنے لاکھ روپے ادا کرتے ہیں؟ بڑا انکشاف

فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔

اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔

تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس دو لاکھ روپے کا بریک اپ بتایا کہ دونوں بچوں کے اسکول کی فیس اور دیگر اخراجات بھی اس میں شامل ہیں. اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ کورٹ میں تمام ریکارڈ موجود ہے۔

فیروز خان کی بہن کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ فاطمہ، سلطان آپ کے بھتیجے اور فیروز کی اولاد ہیں، مہنگائی کے اس دور میں دو لاکھ روپے کم ہے اور وہ کیوں آپ کی طرح اچھی زندگی نہیں گزار سکتے۔

تابندہ ملک کی اس پوسٹ پر علیزے سلطان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اُن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایڈا ریو ویلفیئر میں ’خسرہ و روبیلا اور پولیو ویکسین مہم 2025‘ کا افتتاح
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل
  • خوبرو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • فیروز خان ہر ماہ بچوں کی کفالت کے لیے دو لاکھ روپے ادا کرتے ہیں
  • فیروز خان اپنے بچوں کی کفالت کیلیے ہر ماہ کتنے لاکھ روپے ادا کرتے ہیں؟ بڑا انکشاف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران 2342 پوائنٹس کا اضافہ