اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیر حراست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔