data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف کالم نویس اورمسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی رہنمائوں نے ماہرتعلیم پروفیسرعارفہ سید زہرا کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

---فائل فوٹو 

معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ نگار، ٹی وی ڈرامہ سیریل کے مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے  ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اصغر ندیم سید نے عارفہ سیدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا تھا، انہوں نے ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔

عارفہ سیدہ 1986ء تا 2009ء تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔ وہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔

عارفہ سیدہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ کراچی بار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس، خدمات کو خراج عقیدت
  • کاٹی کا ترسیلات زر میں اضافے پر تشکر کا اظہار
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
  • علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری سے اظہار تعزیت