کراچی میں ڈمپر مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیوی وہیکلز کی خلاف ورزیوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر کے مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ ڈمپر میں نہ تو ٹریکر نصب تھا اور نہ ہی اس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا، جس پر اسے ایک لاکھ روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ رقم مقررہ مدت میں جمع نہ کرائی گئی تو یہ جرمانہ بڑھ کر دو لاکھ روپے ہوجائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ،وی آئی پی شخصیات کی آمد کے باعث ایکسپریس وے پر بدترین ٹریفک جام کا منظر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">