ملاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ وہ  ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل پیپلز پارٹی کے

پڑھیں:

شیعہ علماء کونسل کے رہنما، معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے پڑھائی، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے اس موقع پر مرحو م کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نڈر صحافی، قومی رہنما اور سماجی کارکن سے محروم ہوا ہے۔ ان کی شخصیت تمام طبقہ ہائے زندگی میں مشہور تھی۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگی کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہلبیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ 52سالہ وارث علی حیدری اوکاڑہ میں سماجی، قومی اور صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اوکاڑہ میں یونٹ صدر رہے۔ مرحوم تحریک جعفریہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحوم کی نماز جنازہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے پڑھائی۔ جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، صغیر عباس ورک، ذاکر اہلبیت شوکت رضا شوکت، سید مقرب عباس کرمانی، ڈاکٹر افضال علی، سید کوثر رضوی، فقیر علی کاظمی، مزمل حسین، سید ذوالقرنین سمیت سیاسی سماجی کاروباری صحافی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے اس موقع پر مرحو م کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نڈر صحافی، قومی رہنما اور سماجی کارکن سے محروم ہوا ہے۔ ان کی شخصیت تمام طبقہ ہائے زندگی میں مشہور تھی۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگی کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔ مرحوم کی رسم قل خوانی آج 7 نومبر بروز جمعہ 2 بجے امام بارگاہ ایوان حسین اوکاڑہ شہر میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری سے اظہار تعزیت
  • سینئر مزدور رہنما سلیم یوسف سے EPWA کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور محمد اخلاق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں۔سلیم یوسف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
  • مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
  • جماعت اسلامی کے سینئر رہنما راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو سے ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • 27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول
  • مجوزہ ترمیم پر پیپلزپارٹی اورحکومت میں ڈیڈلاک، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • شیعہ علماء کونسل کے رہنما، معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی