سندھ: 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
سندھ میں 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دے کر 595 افراد کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران 595 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کردیا گیا جن میں 466 خواتین اور 129 مرد شامل ہیں۔سندھ پولیس کے ریکاڈ کے مطابق سال 2022 میں 102 واقعات میں 114 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا جن میں 89 خواتین اور 25 مرد شامل تھے، سال 2023 میں کاروکاری کے 151 واقعات میں 167افراد قتل کیے گئے جن میں 135 خواتین اور 32 مرد شامل تھے۔سال 2024 میں کاروکاری کے 132 واقعات میں 152 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 123 خواتین اور 29 مرد شامل ہیں۔سال 2025 کے 10 ماہ کے دوران (ماہ اکتوبر تک) صوبے میں کاروکاری کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 162 افراد کو قتل کیا گیا، مقتولین میں 119 خواتین اور 43 مرد شامل ہیں۔ریکارڈ کے مطابق کاروکاری قرار دے کر قتل کرنے والے ملزمان میں 294 ملزمان مقتولین کے شوہر، والد، والدہ، بھائی، بیٹے، بیٹی اور بہنیں ہیں، 204 دیگر رشتہ دار جبکہ 16 پڑوسی، دوست اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 4 برس کے دوران کاروکاری کے واقعات میں ملوث ملزمان میں 171 مقتولین کے شوہر، 33 مقتولین کے باپ، 77 مقتولین کے بھائی، 5 مقتولین کے بیٹے، 2 مقتولین کی بہنیں، 2 مقتولین کی والدہ اور 4 مقتولین کی بیٹیاں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کاروکاری قرار دے کر کاروکاری کے واقعات میں مقتولین کے خواتین اور کے مطابق کے دوران شامل ہیں افراد کو
پڑھیں:
کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت کا اعلان
پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا۔ اسلام تائمز۔ شہر قائد میں رہنے والی خواتین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کیلئے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سروس ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی، ملازمت اور ذاتی معاملات نمٹا سکیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بسوں میں سیکورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملے کی سہولت موجود ہوگی، مستقبل میں اس سروس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کیلئے محفوظ شہری ماحول کی طرف ایک بامعنی قدم ہے، سندھ حکومت آئندہ بھی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔