بدین : باراتیوں سے بھری سوزوکی کو حادثہ 2بچوں سمیت16زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )ماتلی کے قریب زرداری روڈ پر باراتیوں سے بھری تیز رفتار سوزوکی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 16 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمی خواتین اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سوزوکی میں سوار خواتین اور بچے سنجر چانگ کے گاو?ں رئیس لکی رند سے بارات میں شرکت کے بعد ماتلی کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آگیا۔ خوشیوں سے بھرا باراتیوں کا سفر اس المناک حادثے کے بعد ماتم میں بدل گیا۔زخمیوں میں شامل افراد کے نام نگینہ، فوزیہ، فضیلا، ندا، شہنیلا، ثوبیہ، معظم، علیشاہ، معصومہ، بمبو، عابدہ، ندا سمیت دیگر خواتین اور بچے شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔