ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے، موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس پر تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے لیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.

66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.36 ارب روپے خرچ کر رہا ہے، KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے اور ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے، غیر ملکی مالی معاونت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مرحلہ اول 25.47 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے اور مرحلہ دوم 167.10 ارب روپے میں کراچی کے پرانے پانی اور سیوریج نظام کی تجدید کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے، موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس پر تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، دوسری جانب سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ جاپان کے بین الاقوامی تعاون ادارہ جے آئی سی اے کے پروگرام کے تحت پانچ اضلاع میں 20 لڑکیوں کے اسکولوں کو پرائمری سے ایلیمنٹری سطح تک ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے ترقیاتی منصوبہ 2025-26ء کے لیے 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، جس میں 713 جاری، 17 کئری فورورڈ اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے معیشت میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی:

صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو فروغ ملے گا۔

سینیر وزیر نے کہا کہ سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی کام دیہی معیشت کو فعال بنانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے والی پالیسی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور عوامی فائدے کو یقینی بنانا ہے۔ فنڈز کی بروقت فراہمی اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی شہری و دیہی علاقوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی ریکنسٹرکشن پروجیکٹ صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور مستقبل کے لیے پائیدار بنانے کی ایک واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے جس تیزی اور عزم کے ساتھ بحالی کا عمل شروع کیا، وہ وفاق سمیت دیگر تمام اداروں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اور ان کے دائرہ کار میں توسیع صوبے کی طویل المدتی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہری ترقی کیلیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں‘شرجیل
  • کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے معیشت میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے منصوبے عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری لارہے ہیں:شرجیل میمن  
  • سندھ میں ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت کو نئی سمت دے رہے ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، شرجیل میمن
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے: شرجیل میمن
  • ٹریفک کی وقتی مشکلات ہیں، کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
  • شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، ترقیاتی منصوبے شاندار مستقبل  کی نوید  ہیں، شرجیل میمن