data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )بچوں کے تحفظ کے موضوع پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا سیمینار۔سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ بدین اور بدین رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیرِاہتمام “بچوں کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے” کے عنوان سے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت سندھ کی تعاون سے چلنے والے ایلیمینٹری اسکول ہارون آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ معاشرے میں برائیاں بڑھ رہی ہیں اور روزانہ بچوں سے زیادتی کے کئی کیس رپورٹ ہوتے ہیں۔ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پہلی تربیت گھر سے شروع ہوتی ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، مثبت رویوں کی تشکیل، بری صحبت سے دوری اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے رہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ کون سے رویے اور لوگ خطرناک ہوسکتے ہیں۔ درست معلومات، شفقت اور حوصلہ افزائی بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے جو انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وٹامن ڈی قلبی امراض سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، طبی ماہرین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حالیہ سائنسی تحقیق میں ایک دلچسپ اور پرامید انکشاف سامنے آیا ہے کہ وٹامن ڈی کا باقاعدہ اور متوازن استعمال دل کے امراض خصوصاً ہارٹ اٹیک کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق وٹامن ڈی کوئی عام غذائی جز نہیں بلکہ ایک ایسا قدرتی ہارمون ہے جو سورج کی روشنی کے ذریعے جلد میں بنتا ہے اور جسم میں سوزش کم کرنے، دورانِ خون بہتر بنانے اور دل کے عضلات کو مضبوط رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں وٹامن ڈی کی کمی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی کے ساتھ قلبی امراض، ہائی بلڈ پریشر، اور شریانوں کی بندش جیسے مسائل میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ اور سستے ذرائع سے وٹامن ڈی حاصل کرنا  جیسے دھوپ میں وقت گزارنا یا سپلیمنٹ کا متوازن استعمال ، دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ عمل طریقہ ہوسکتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جن میں پہلے سے دل کے امراض یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ موجود تھا۔ ان افراد کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دیا گیا اور ایک طویل مدت تک ان کی صحت کا مشاہدہ کیا گیا۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح متوازن رہی، ان میں دل کے دورے کے امکانات اُن افراد کے مقابلے میں کم تھے جن میں اس وٹامن کی کمی پائی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ماضی میں وٹامن ڈی اور قلبی صحت کے درمیان تعلق پر مختلف مطالعوں کے نتائج ایک جیسے نہیں رہے، تاہم اس نئی تحقیق نے واضح کیا ہے کہ خون میں موجود وٹامن ڈی کی مقدار کو درست سطح پر برقرار رکھنا نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ دل کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کے توازن، شریانوں کی صحت اور مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کمی سے دل کے پٹھے کمزور، شریانیں سخت اور بلڈ پریشر غیر متوازن ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ قدرتی طور پر سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا سب سے محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہے، تاہم ایسے افراد جنہیں سورج کی روشنی کم میسر آتی ہے، انہیں ماہرِ طب کے مشورے سے سپلیمنٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

سائنس دانوں نے کہا کہ اگر عوام میں وٹامن ڈی کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے تو نہ صرف ہارٹ اٹیک کے کیسز میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ مجموعی صحت کے نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس تحقیق نے ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ چھوٹے اور سستے اقدامات بھی انسانی زندگی بچانے میں بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی یوم زیابیطس المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فیملی ہیلتھ گالا
  • صحافیوں کے تحفظ کے لیے 12رکنی کمیشن تشکیل
  • خسرہ اور روپیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار
  • بدین :لیڈیز ہیلتھ ورکرز مرکزی چئیرمین بشریٰ آرائیں صدر نورین صغیر فرحت سلطانہ اور مہوش خان اور دیگر عہدیدران کے ہمراہ موجود ہیں
  • وٹامن ڈی قلبی امراض سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، طبی ماہرین
  • کندھکوٹ، خسرہ اور روبیلا کی بیماریوں کے متعلق سیمینار میں شریک شرکا
  • محمود عباس اور میکرون کی ملاقات: فلسطینی آئین بنانےکیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
  • حیدرآباد: سیفٹی سیمینار سے صدر واپڈا ورکرز یونین عبداللطیف نظامانی، سی ای او حیسکو فیض اللہ ودیگر خطاب کررہے ہیں
  • لاہور، حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب، ماہانہ 12 ہزار روپے ملیں گے