Jasarat News:
2025-11-16@00:54:29 GMT

نمیرہ سلیم خلاء میں سفر مکمل کرنے والی پہلی خاتون

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نمیرا سلیم نے بین الاقوامی سطح سے کمرشل اسپیس شپ ورجن گلیکٹک کے خلائی جہاز ’یونٹی‘ ذریعے خلا کا سفر کیا۔ان کے ہمراہ پرواز میں دیگر ممالک کے خلا باز بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونٹی خلائی جہاز ایم ایس ایو ( حوا ) سے الگ ہونے کے بعد راکٹ موٹر کے ذریعے خلا میں گیا اور خلانوردوں نے آواز سے تین گنا تیز رفتار کے ساتھ سفر کیا اور زمین سے 87.

4 کلومیٹر کے فاصلے کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر چند منٹ تک بے وزنی اور زمین کو خلا کی تاریکی سے دیکھنے کا مشاہدہ کیا۔واضح رہے کہ نمیرا سلیم نےخلائی پرواز کا ٹکٹ 2006میں دو لاکھ ڈالرمیں خریدا تھا۔ نمیرا اس امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کیلئے ٹکٹ خریدنے والے 100 اولین افراد میں شامل ہیں۔ورجن گیلکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے۔

ویب ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل

پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔

 حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔

مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔

جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔

شاہد آفریدی کا یہ جملہ نہ صرف محفل میں موجود لوگوں کو ہنسا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زیرِ بحث رہا۔

        View this post on Instagram                      

ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردِعمل دیا۔

کچھ نے لڑکی کی تعریف کو ’حد سے زیادہ جذباتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گفتگو مناسب نہیں تھی۔

ایک صارف نے لکھا ’لوگ خود کو کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟ اپنے باپ کی عمر کے بندے کی ایسی تعریف؟ عجیب‘۔

ایک اور نے کہا ’آفریدی نے ایک باوقار شوہر اور باپ کی طرح جواب دیا۔ لڑکی کو اپنے الفاظ میں احتیاط رکھنی چاہیے تھی‘۔

 

دوسری جانب بہت سے صارفین نے لڑکی کا دفاع بھی کیا اور اسے صرف ایک ’فین مومنٹ‘ قرار دیا۔

ایک نے کہا ’یار، کچھ نہیں تھا اس میں۔ وہ صرف اپنے ہیرو کو دیکھ کر خوش ہوگئی تھی‘۔

ایک خاتون صارف نے لکھا ’کیوٹ! میں تو حیران ہوں کہ لوگ اس پر بھی نیگیٹو کیوں ہو رہے ہیں۔ آفریدی نے تو ہمیشہ کی طرح بہت مہذب انداز میں جواب دیا‘۔

 

کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ آفریدی مزید ہلکے پھلکے انداز میں جواب دے سکتے تھے تاکہ لڑکی اتنی شرمندہ نہ ہوتی۔

 

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نہ صرف ایک عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ہیں بلکہ پانچ بیٹیوں کے باپ اور حال ہی میں نانا بننے کی خوشی بھی منا چکے ہیں۔

اُن کی دو بڑی بیٹیوں کے ہاں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
  • ٹرمپ کے دورمیں پہلی بار تائیوان کوامریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری،چین سخت درعمل
  • پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکہ؛ عمارت زمین بوس، 4 افراد جاں بحق
  • زیادہ پروسیسڈ خوراک کھانے والی خواتین میں رسولیوں کا امکان بڑھ جاتا ہے، ماہرین کا انتباہ
  • دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم کرنے والی دوا ایجاد
  • بھارتی کرکٹر نے خاتون کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرادیا
  • نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل
  • طب کی دنیا میں انقلاب، اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل