وزیراعلیٰ کے پی کی منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور اس مقصد کے لیے مختلف محکموں پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے سپلائرز اور ڈیلرز کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ منشیات کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور کارروائیاں نتائج دینے والی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے جا کسی کو ہراساں نہ کیا جائے بلکہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ سہیل آفریدی نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضبط شدہ منشیات کو فوری طور پر تلف کرنا ضروری ہے تاکہ وہ دوبارہ مارکیٹ تک نہ پہنچ سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
قصور:قصور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور جدید ڈرون برآمد کر لیا۔
پولیس نے 6 کلو ہیروئن، 3 کلو افیون، اور 10 لاکھ روپے مالیت کی جدید ڈرون بیٹریاں برآمد کیں۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی چونیاں کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سپیشل ناکہ بندی کی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت اللہ وسایا، ناصر، سہیل طارق، سہیل طفیل اور شیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 6 کلوگرام ہیروئن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، جبکہ 3 کلو افیون، 10 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون اور 4 ڈرون بیٹریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پولیس ہر سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔