---فائل فوٹو

پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔

اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔

سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔

ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے اور ان کا مشن ہے کہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان میں شروع کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں سپورٹ کر رہی ہے اور روبوٹک سرجری سے مریضہ بہت جلد صحتیاب ہوجائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: روبوٹک سرجری

پڑھیں:

پاک فوج کا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن عالمی سطح پر اس طرح کی کارروائیوں کے لیے ایک نمونہ بن جائے گا۔

 انہوں نے اس آپریشن کی جرات اور حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج کے طلباء کو بے پناہ بہادری سے بچایا اور اس آپریشن میں نہ صرف طالب علموں کی جانیں بچائیں بلکہ کسی بڑے نقصان کو بھی ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر یہ آپریشن کامیاب نہ ہوتا تو 500 سے 700 طلباء کا ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا تھا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

 اس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی کارروائیوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کو ظاہر کیا گیا ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کو عالمی فورمز اور دوست ممالک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

 پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے خلاف جنگوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ہمارا ایک ہی مطالبہ رہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جرات کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی فوج کی صلاحیتوں کو ثابت کیا بلکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے حکومت کا عزم بھی واضح کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری
  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری
  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر: ڈاکٹر مصدق ملک 
  • قومی ادارہ امراضِ قلب کا تاریخی کارنامہ: 16 گھنٹے طویل اور کامیاب دل کی سرجری
  • پاک فوج کا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا، عطا تارڑ
  • قومی ادارہ امراض قلب میں کئی گھنٹے طویل انتہائی پیچیدہ کامیاب سرجری
  • دنیا کی پہلی ریموٹ سرجری، ہزاروں میل  فاصلے پر بیٹھے ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کردیا
  • طب کی دنیا میں انقلاب، 4000 میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کی کامیاب سرجری کی ڈالی، ویڈیو جاری