کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش کے علاوہ 4 خوارج کو کامیاب آپریشن کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔
فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کیڈٹ کالج وانا سے تمام اساتذہ اور طلبہ کو بحفاظت ریسکیوکرلیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وانا: کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبا اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تمام طلبا اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں، آخری خوارج کو ختم کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔
کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظر بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کیڈٹس کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ آئی جی فرنٹیئرکور خیبرپختونخواساؤتھ، کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
افغان خوارج کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف نہایت احتیاط سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندرموجود 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے،تینوں خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کےمطابق خوارج ایک عمارت میں چھپےہوئےہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔
خیال رہے کہ کل10نومبر کوافغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی،دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا،پاک فوج کےجوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے 2خوارج کوموقع پرجہنم واصل کردیا تھا۔