ورلڈ جونیر جے 60 ٹینس چمپئن شپ میکال بیگ نے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) آئی ٹی ایف ورلڈ جونیر جے 60 ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گی ، پاکستان کے میکال علی بیگ نے بواز جبکہ سعودی عرب کی ہانیہ امان نے گرلز ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے بواز سنگلز کے فانل میں میکال علی بیگ نیحمزہ رومان کو چھ چار، چھ چار سے شکست دیکر ٹاٹل اپنے نام کیا۔ گرلز سنگلز کے فانل میں سعودی عرب کی ہانیہ امان نے روس کی ورورا ربٹسووا کو چھ ایک،چھ ایک سے شکست دی۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔