Jasarat News:
2025-11-12@00:21:30 GMT

واناکیڈٹ کالج حملے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-01-3
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندرونی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکا کیا گیا، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے نا قبائل سے، نہ پاکستان کی خوشحالی سے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان حکومت نے اسلام آباد دھماکے اور وانا حملے کی مذمت کر دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-01-4
کابل (صباح نیوز)امارت اسلامیہ افغانستان نے اسلام آباددھماکے اور وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت اسلام آباد میں دھماکے اور وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر حملے کی مذمت کرتی ہے جس میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین