نوجوان لڑکیوں میں ویپینگ کا استعمال بڑھ رہا ہے‘ رفیع احمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( کامرس رپورٹر) تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ورنہ ہمارا مستقبل تاریک راہوں میں کہیں گم ہو جائے گا یہ بات گزشتہ روز تنظیم فانوس رجسٹرڈ کے صدر رفیع احمد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک 13 گلستان جوہر کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم دس سال قبل الیکٹرانک سگریٹ ( ویپ) سے ناواقف تھے، ویپ بنانے والی کمپنیوں نے اپنی تشہیری مہم اور غلط بیانی سے اس کے فوائد بتائے، دنیا کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ دل، پھیپڑوں اور دماغ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، حکومت کی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شاپس جگہ جگہ کھلتی جارہی ہیں بد قسمتی سے ہماری نوجوان لڑکیوں میں بھی ویپنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے، یہ ویپ کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہیں ہیں جس سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ہماری نوجوان نسل کو اس خاموش زہر سے بچائے۔کالج پرنسپل پروفیسر نور افشاں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف شعور و آگہی حاصل کریں تاکہ وہ خود بھی منشیات سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچا سکیں۔طالبات ودیعہ وسیم، عایشہ عیشال اور اساتذہ نے منشیات کے خلاف بھرپور تقاریر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود بھی منشیات سے بچے اور دوسروں کو بھی بچائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فوج سرحدوں کی حفاظت کرے ،شہروں کی ہم کر لیں گے، آفاق احمد
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان انڈیا گٹھ جوڑ نے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہمیںاپنی افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی کے دورِ حکومت میں علیحدگی پسندوں کا پروان چڑھنا اور ناصرف سندھ بلکہ کراچی میں ملک کے خلاف زہر افشانی کرنا پیپلز پارٹی سمیت وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے جسکی پیپلز پارٹی اتحادی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی ہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں سندھ کے اربن ایریاز کے مفادات سمیت PFC ایوارڈ کو یقینی بنانے کی آئینی گارنٹی کے بغیر اگر متحدہ نے ترمیم کی حمایت میں ووٹ ڈالا تو اسے اربن ایریاز کے عوام کے مفادات کا سودا تصور کیا جائے گا۔