اجتماع عام خوددار پاکستان کی جدوجہد کا سنگ میل ہوگا، اسحاق خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسحاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام ملک میں اسلامی انقلاب، عوامی بیداری اور ایک خوشحال، خوددار پاکستان کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اجتماع نہ صرف ایک سیاسی سرگرمی ہے بلکہ فکری و نظریاتی تربیت، قومی مسائل پر غور و فکر اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کرے گا۔ اجتماع میں ملک بھر سے کارکنان، علما کرام، دانشور، خواتین، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت پیرآباد میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق ،نائب امیر ضلع سید سلطان روم، قیم ضلع راشد خان و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔محمد اسحاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان، ایک پُرامن، اسلامی اور خوشحال پاکستان کی علمبردار ہے اور یہ اجتماع عوام کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیدار کرنے، نوجوان نسل کو کردار سازی کی دعوت دینے اور ملک کو کرپشن، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلانے کی ایک کوشش ہے۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس روحانی، فکری اور تحریکی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور اسلامی پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ اجتماع عام کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ایک بڑے قافلے کے ساتھ اجتماع میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا ، کارکنان و ذمے داران گھر گھر دعوت پہنچائیں اور زیادہ زیادہ لوگوں کی اجتماع عام میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا
پڑھیں:
صدراورآرمی چیف کوتاحیات استثنا قبول نہیں ‘کاشف سعیدشیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-22
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک پرشخصی آمریت کی راہ ہموار اورآئین وعدلیہ کاجنازہ نکالا جارہا ہے، صدراورآرمی چیف کو استثنا ناقابل قبول ہے ۔ فارم 47 کے ذریعے ملک پرمسلط ہونے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔ اپوزیشن 27ویں ترمیم کو مکمل طور مسترد کرتی ہے۔جماعت اسلامی کا بدل دو نظام اجتماع عام ملک پر مسلط استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہوگا۔ملک و ملت کی تقدیر بدلنے کے لیے لاکھوں پاکستانی مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔مینار پاکستان بدل دو نظام کو اجتماع عام حافظ نعیم الرحمن کی جرأت مند قیادت میں پاکستان کو مضبوط محفوظ اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں اجتماع عام تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی رہنما افضال صدیق آرائیں ،ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد شارق ،امیر ضلع حافظ سلمان خالدنے بھی خطاب کیا۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ وادی مہران باب الاسلام سندھ کے لاتعداد گاؤں ،دیہات اور شہروں سے لاکھوں شہری جماعت اسلامی کی دعوت پر مینار پاکستان پر جمع ہوکر پاکستان کی حقیقی منزل اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کا عزم کریں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد نے کہا کہ ضلع بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور بھرپور پلاننگ کی گئی ہے۔آخرمیں امیرضلع نے صوبائی قائدین کو اجتماع عام کے لیے جمع کیا گیافنڈ کا چیک بھی پیش کیا۔
میرپورخاص :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف شیخ اجتماع عام کے حوالے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میں امیر ضلع حافظ سلمان خالد امیر صوبہ کو اجتماع عام فنڈ پیش کررہے ہیں