وفاق‘ فوج کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ‘ امن سے خوشحالی ہوگی:فیصل کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
گجرات(نامہ نگار )گورنرخیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں وفاقی حکومت اور فوج کے بغیر نظام نہیں چل سکتا صوبے میں امن ہوگاتو ہی خوشحالی بھی ہوگی ترقی بھی ہوگی اور ملک بھی آگے بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار گجرات میں ن لیگی سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی کی وفات پرکوٹھی نواب صاحب میں ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک ، سابق ایم این اے نوابزاد غضنفر علی گل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، صوبے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے وفاق سے مدد لی جا رہی ہے۔ کے پی کے میں ڈویلپمنٹ کے لیے بھی وفاق سے مدد لی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔