نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں‘ ڈاکٹر حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں یوتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی باصلاحیت بیٹیاں وہ قوت رکھتی ہیں جو معاشرے کے بوسیدہ نظام کو بدل کر اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کو قائم کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق کے بقول پاکستان کی نوجوان نسل خصوصاً بچیاں علم، اخلاق اور قیادت کی صلاحیتوں سے مزین ہیں، اگر انہیں مواقع، رہنمائی اور اعتماد ملے تو یہ بچیاں ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظام کی اصل اصلاح اس وقت ممکن ہے جب نوجوان ذمے داری، شعور اور مثبت کردار کے ساتھ آگے بڑھیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی طالبات اور بچیوں کے لییتربیتی سیشنز اور بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ذریعے عملی زندگی میں رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر حمیرا طارق
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔