آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

گورننس اور بدعنوانی کے خدشات پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے رکاوٹ ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی

نجکاری کے ذریعے نقصان کے حامل اداروں کی شفاف فروخت حکومتی نقصانات کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے، بیان

اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکومتی اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ تشویش ناک ہے، رپورٹ نے ملکی معاشی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جنہیں فوری دور کرنیکی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات پاکستان کے معاشی نظام اور اس کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتے ہیں،فیڈریشن بھی مختلف مواقع پر مالیاتی مسائل اور شفافیت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کر تی رہی ہے ، حکومتی دھانچے کو منظم،جدید اور بہتر کارکردگی کا حامل بنانے کیلئے ایمرجنسی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

عاطف اکرام شیح نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بد انتظامی اور ایک ہی کام کیلئے متعدد ادارے ترقی کی شرح کم کرنے کا سبب ہیں ، گورننس اور بدعنوانی کے خدشات پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے رکاوٹ ہیں، نجکاری کے ذریعے نقصان کے حامل اداروں کی شفاف فروخت حکومتی نقصانات کی کمی میں معاون ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفافیت اور گورننس میں سنجیدہ اصلاحات سے جی ڈی پی میں 5سے 6 فیصد اضافہ ممکن ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری متاثرہونے کا خدشہ ہے ، حکومت نے مستقل اور ٹھوس اصلاحات نہ کیں تو پاکستان کی معاشی خود مختاری پر منفی اثر پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع صوبوں میں وسائل کی تقسیم، فارمولا طے کرنے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4دسمبر کو طلب چین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد: نہ صرف آمد و رفت، بلکہ تہذیبوں کا ایک سنگم سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف رپورٹ عاطف اکرام

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف