فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر موجود تھا اور مزدور وہاں کام کررہے تھے۔ ابتدائی طور پر یہی بتایا گیا کہ بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ لیکن بعد ازاں ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے مؤقف دیا کہ گیس لیکج سے سلنڈر پھٹا جس سے کیمیکل کو آگ لگ گئی۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ دھماکے سے بونڈ بنانے والی فیکٹری مکمل طور پر زمیں بوس ہو گئی جبکہ اس سے ملحقہ سلیکون فیکٹری، ایمبرائیڈری فیکٹری اور گلیو بنانے والی فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے اور آگ سے قریبی موجود 9 گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ دھماکے میں مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ سات انتہائی شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فاخرہ‘ جنت‘ مقدس‘ مقصودہ بی بی‘ فاطمہ اور فرح بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں علی‘ عرفان‘ ریحان‘ عبید‘ شفیق‘ احمد‘ اذان‘ عاشق ‘ بلال‘ عمر‘ صائم علی‘ وقاص‘ فضل اور ایک 22 سالہ نامعلوم شہری شامل ہیں۔ عمارتیں گرنے سے زخمی ہونے والوں کو ریسکیو نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ جھلسنے اور شدید زخمی ہونے والے سات افراد رفعت، یونس، معظم، لیاقت، احسن، ندیم اور 15 سالہ اشرف کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فیکٹری مالک قیصر چغتائی سمیت پانچ افراد کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ رات گئے تک فیکٹریوں کا ملبہ ہٹانے کیلئے کام جاری تھا اور ملبے تلے مزید کسی کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف‘بلاول بھٹوزرداری‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آبادکیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے فیکٹری دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اس سانحہ کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر فیصل آباد نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، لیبر حکام، الیکٹرک انسپکٹر، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، شہری دفاع حکام اور دیگر متعلقین سے فیکٹری کے این او سی، حفاظتی انتظامات اور دیگر معاملات کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فیکٹری مالک محمد قیصر نے گرفتاری دیدی‘ پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقہ تھانہ منصور آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران اور بھاری نفری جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئی۔پولیس فورس نے امدادی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) چڑھتے ہوئے سورج کی سرزمین کہلانے والی مشرق بعید کی روایت پسند بادشاہت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس حکام کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹوں میں بھی بتایا گیا کہ شمالی جاپان کے شہر فوکوشیما میں ایک جنگلی ریچھ نے متعدد حملے کر کے منگل کے روز مجموعی طور پر چار شہریوں کو زخمی کر دیا۔
سویڈن میں بھورے ریچھ کے شکار پر تحفظ پسندوں کو گہری تشویش
فوکوشیما جاپان کے جس پریفیکچر یا انتظامی علاقے میں واقع ہے، وہاں کی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''ریچھ کے حملوں کی وجہ سے انسانوں کے زخمی ہونے کے تازہ واقعات میں، جو فوکوشیما شہر میں پیش آئے، چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘
کینیڈا کے قطبی ریچھ معدومیت کے خطرے سے دوچار
ریچھ نے حملے دو فیکٹریوں اور ایک رہائشی علاقے میں کیےاس مقابلتاﹰ عظیم الجثہ جنگی جانور نے یہ حملے دو فیکٹریوں میں اور ایک رہائشی علاقے میں کیے۔
مقامی پولیس کے سربراہ اور فائر بریگیڈ کے عملے کا بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے جاپانی میڈیا نے بتایا کہ اس ریچھ کو پہلے موٹر گاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس کو کی گئی ایک ایمرجنسی کال میں اطلاع دی گئی تھی کہ اس ریچھ کے کاٹنے سے ''ملازمین زخمی‘‘ ہو گئے تھے۔ناروے: سیاح کو زخمی کرنے والے قطبی ریچھ کو مار دیا گیا
اس واقعے کے بعد یہ جنگلی ریچھ اس فیکٹری سے نکل کر ایک رہائشی علاقے کی طرف بھاگا اور اس کے بعد ایک ایسی دوسری فیکٹری کی طرف جہاں الیکٹرانک مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔
یہاں بھی یہ ریچھ دو افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بنا۔ملکی میڈیا کے مطابق ان تین حملوں میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک شدید زخمی ہوا ہے جبکہ باقی تین افراد کو کوئی شدید زخم نہیں آئے۔
گزشتہ برس ریچھوں کے ہاتھوں ریکارڈ حد تک زیادہ 13 ہلاکتیںجاپان میں گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ملک بھر میں ریچھوں کے انسانوں پر کیے گئے حملوں میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جو اس نوعیت کی انسانی ہلاکتوں کی ریکارڈ حد تک زیادہ سالانہ تعداد تھی۔
ایسے حملے روایتی طور پر اس وقت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں، جب شدید نوعیت کے موسم سرما کے دوران کافی عرصے تک اپنی مقابلتاﹰ گرم اور انسانی آنکھوں سے پوشیدہ پناہ گاہوں میں قیام کے بعد ایسے جنگلی جانور باہر نکلتے ہیں اور بہت بھوکے ہونے کے باعث خوراک کی تلاش کے دوران انسانوں پر حملے بھی کر دیتے ہیں۔
جفتی کی کوشش میں ریچھ نے ساتھی کی جان لے لی
سرکاری ڈیٹا کے مطابق اس سال مارچ میں ختم ہونے والے جاپان کے گزشتہ مالی سال کے دوران پورے ملک میں جنگلی ریچھوں کے ان کے قدرتی ماحول سے باہر کے علاقوں میں دیکھے جانے کے واقعات کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی تھی، جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔
اوساکا کے شہری کا مقامی بلدیہ کے لیے غیر معمولی عطیہ، اکیس کلوگرام سونا
اس سے قبل اس سالانہ تعداد کا ریکارڈ دو سال قبل مالی سال 2023 میں قائم ہوا تھا۔ لیکن 2025 میں جنگلی ریچھوں کے شہری یا دیہی علاقوں میں نظر آنے کے واقعات دو گنا سے بھی زیادہ ہو گئے تھے۔
’برفانی انسان‘ دراصل ریچھ کی ایک قسم ہے، تحقیق
ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق جاپان کی وازرات کے مطابق ملک میں جنگلی ریچھوں کے حملوں کے واقعات میں گزشتہ جان لیوا واقعہ اسی سال اپریل میں پیش آیا تھا، جس میں ایک ریچھ نے حملہ کر کے ایک شخض کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
جاپانی حکومت کی طرف سے ملک میں جنگلی ریچھوں کی مجموعی آبادی کا اندازہ 57,800 کے قریب لگایا جاتا ہے۔
ادارت: جاوید اختر