ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: گروپس کی تفصیلات سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا امکان ہےجب کہ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ میں جب کہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کے ایک گروپ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے ، سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ پاکستان اپنےمیچز سری لنکا میں کھیلے گا۔بھارت کے شہر احمد آباد کوفائنل کیلئے منتخب کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے، وینیوز کا انحصارسیمی فائنلسٹ ٹیموں پر ہوگا اور پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی گروپ میں سری لنکا جائے گا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :