دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
دبئی ایئر شو میں انڈین لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
مودی سرکار کی بڑھکیں ایک بار پھر بھارتی فوج کے لیے نہ صرف جانی بلکہ مالی نقصان کا باعث بھی بن گئیں جب کہ عالمی سطح پر سبکی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی تھی جب وہ فضا میں کرتب دکھا رہا تھا۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا اور جل کر خاکستر ہوگیا۔
خیال رہے کہ 'تیجس' بھارت کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے۔ ایک انجن والے طیارے میں 50 فیصد سے زیادہ حصے انڈیا میں تیار کیے جاتے ہیں۔
تیجس طیارے کی بھارت میں تیاری بھی نااہلی اور غفلت پر مبنی ایک دلچسپ کہانی ہے اور بارہا تیاری مکمل ہونے کے دعوے کیے گئے۔
یہ پراجیکٹ پیشہ ورانہ مہارت اور درکار قابلیت کے نہ ہونے کے باعث ہمیشہ تاخیر کا شکار رہا یہاں تک کہ بھارتی فضائیہ نے پرانے طیارے استعمال کرنے سے انکار کردیا تھا۔
جیسے تیسے تیجس طیارہ تیار ہوگیا اور گزشتہ برس ہی بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزن میں ہلکے اس طیارے میں مقامی سطح پر تیار کیا گیا ریڈار نصب ہے اور انجن پاور بھی شاندار ہے۔
مودی سرکار کے دعوؤں کے بقول یہ طیارہ آٹھ سے نو ٹن وزن لے جا سکتا ہے اور 52 ہزار فٹ کی بلندی پر بھی آواز کی رفتار سے 1.
بھارتی وزارت دفاع کے بقول 83 تیجس طیاروں کی کھیپ کی مجموعی مالیت 45،696 کروڑ بھارتی روپے ہے یعنی تیجس مارک 1 اے لڑاکا طیارے کی لاگت قریب 550 کروڑ روپے ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ تیجس طیارہ سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے 120 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
بھارت کے ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل منموہن بہادر نے بتایا کہ تیجس طیارے کے اس منصوبے کی بنیاد سنہ 1983 میں رکھی گئی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین
اسکرین گرایپدبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گرکے تباہ ہونے پر پاکستانی دفاعی ماہرین نے تبصرہ کیا ہے۔
ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں گرنے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ فضائی قوت کے طور پر بھارت کو شدید دھچکا لگا ہے، حادثے میں پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پائلٹ کی مس ججمنٹ لگ رہی ہے ، بھارتی فضائیہ ٹیکنالوجی، وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے، لیکن مختلف موقعوں پر اس کے 100 سے زائد طیارے گر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گر کر تباہ ہوا، ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا اپنا طیارہ ایئر شو کے دوران گرنے کی تصدیق کی ہے۔