پشاور:

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار تین ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق تین ملزمان نے نیب کو 15 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں  جمع کرائی ہیں تاہم نیب خیبرپختونخوا (کے پی) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 نومبر کو ہو گا، جس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ درخواستوں میں بینک اکاونٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقدی ظاہر کی گئی ہے اور ملزمان کی متعدد جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو پلی بارگین درخواستیں بھجوانے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور جن ملزمان نے درخواستیں دی ہیں ان میں نیشنل بینک کیشئر ریاض، کنٹریکٹر ایوب اور ممتاز شامل ہیں۔

ملزمان کی جانب دی گئیں پلی بارگین کی درخواستیں نیب کے پی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو ارسال کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پلی بارگین کی

پڑھیں:

کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنے کے پے در پے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوگئے۔

کراچی میں بھتے کی پرچیاں موصول ہونے کے واقعات کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔

دو 2 اہم چھاپہ مار کارروائیوں میں نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے موبائل فون اور اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتہ کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔

فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئیں تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: 9 گینگز کے 20 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ روپے مالیت کی نقدی و زیورات برآمد
  • کراچی، خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر  
  • لاہور ہائیکورٹ: 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • راولپنڈی کرپشن کیس؛ پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار
  • کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • باجوڑ میں کارروائی: افغان خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار گرفتار