ٹنڈوآدم،مرک اسپتال سے بچہ غائب ، ملزمان عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ غائب کرنے کے مقدمہ میں عدالت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سمیت 9افراد کی ضمانت مسترد،ملزمان عدالت سے فرار۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے محمدی چوک اور سٹی تھانے سے چند قدم فاصلے پر پرائیوٹ مرک اسپتال میں سنجھوروکے دیہات گائوں سلیمان چانگ کے رہائشی محبت مری نے سٹی تھانے پر مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹر خورشید ظفر چنا، لیڈی ڈاکٹر شگفتہ میمن،لیڈی ڈاکٹر سمیرا کرن،ڈاکٹر شعیب میمن، نرس ثانیہ،آمنہ اور روزینہ سمیت 9 افراد پر جڑواں بچے پیدا ہونے پر ایک بچہ غائب کرنے کا ڈاکٹر ولیڈی ڈاکٹر اور عملے کے 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج کھپرو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمرک اسپتال ٹنڈوآدم کے مالک اسلم میمن ان کی اہلیہ ڈاکٹر شگفتہ میمن،آپریشن کرنے والی ڈاکٹر خورشید چنا،ڈاکٹر شعیب میمن سمیت 9 افراد کی ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگئے ہیں۔ مدعی کے وکیل سنیل کمار سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سٹی تھانے پر واقعے کی ایف آئی آر درج ہے مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹرشگفتہ میمن، لیڈی ڈاکٹر خورشید چنا،ڈاکٹر شعیب میمن سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت مسترد ہونے کے باعث ملمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے کوشش ہے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت سے فرار لیڈی ڈاکٹر مرک اسپتال ٹنڈوا دم
پڑھیں:
نائجیریا میں چرچ پر حملے میں دو افراد ہلاک؛ پادری سمیت متعدد افراد اغوا
نائجیریا کی ریاست کوارا میں مسلح افراد نے ایک چرچ پر اُس وقت دھاوا بول دیا جب وہاں عبادت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے چرچ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔
رائٹرز نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کرسٹ اپوسٹولک چرچ ہی کی ہے جس میں عبادت کے دوران اچانک گولیوں کی آوازیں آتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ میں موجود شہری جھک کر ڈیسکوں کے نیچے پناہ لیتے ہیں اور فائرنگ کرنے والے مسلح افراد لوگوں سے قیمتی سامان چھین رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کی لاش چرچ کے اندر سے اور دوسرے کی لاش قریبی جھاڑیوں میں ملی۔ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دو سے زیادہ ہے جب کہ 5 سے زائد زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حملہ آور جاتے ہوئے چرچ کے پادری سمیت متعدد افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اب تک پولیس بھی ان کا سراغ نہ لگاسکی۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ ایسے واقعات میں بوکوحرام جیسی تنظیمیں ملوث رہی ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں چرچ پر حملوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
جس کے بعد حکومت نے بالخصوص چرچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاہم تازہ واقعے نے اسی قلعی کھول کر رکھ دی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کیبی میں ایک اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کیا گیا تھا۔
چرچ پر حملے کا سنتے ہی نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جنوبی افریقا اور انگولا کے دورے ملتوی کر کے اہم سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت کی۔
صدر نے سیکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ چرچ کے اغوا شدگان اور اسکول کی طالبات کی بازیابی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔