ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب صنعتی علاقے میں زور دار دھماکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ بیونس آئرس کے میئر ایزیزا کے مطابق دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ نے صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔ حکام نے علاقے میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہم یہ عمل جاری رکھیں گے، پارلیمان ہی ریاستی قانون سازی کا اصل مرکز ہے، اس کا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسلام آباد کچہری دھماکے کی تحقیقات اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، کیونکہ یہاں سفارتی مشنز، غیر ملکی وفود اور عالمی کانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں، حکومت نے حالیہ عرصے میں کئی ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی وفود کی شاندار میزبانی کی، اور او آئی سی و ایس سی او جیسے بڑے اجلاس کامیابی سے منعقد کیے گئے۔
طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے جدید نظام کے تحت ہر گھر، دفتر اور دکان کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں اب کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل الیکٹرانک ٹیگ کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گی، اور شہر میں تمام گاڑیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مربوط نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت کے شہریوں کا جامع ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور محفوظ ہمسائے کے نام سے نیا سیکیورٹی پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کا مقصد شہریوں، کاروباری مراکز اور سفارتی تنصیبات کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک محفوظ اور اسمارٹ سٹی کے طور پر پیش کیا جا سکے۔