امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔

اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مارکو روبیو

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

اپنے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی، جبکہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی کئی مرتبہ بات چیت کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور اسپیکر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جب آپس میں بیٹھیں گے تو مسائل کے حل کی راہیں ضرور نکلیں گی۔ اگر پہلے دن کوئی نتیجہ نہ بھی نکلے تو مذاکرات کے تسلسل سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے پلیٹ فارم پر حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھا لانا اُن کی ذمہ داری ہے۔ ایاز صادق نے کہا، “میں نے آپ کے لیڈر کو دو مرتبہ شکست دی، اس الیکشن میں میرے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی، نہ ہی کسی نے میرے حلقے کے نتائج پر اعتراض اٹھایا، پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں؟”

اسپیکر قومی اسمبلی نے زور دیا کہ اپوزیشن میری مذاکرات کی دعوت قبول کرے، کیونکہ مسائل کا حل ایوان کے اندر سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ اگر ہم بھارت، افغانستان اور ایران جیسے ممالک سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اپنے داخلی اختلافات کے حل کے لیے بھی یہاں بیٹھنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی، مارکو روبیو
  • کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
  • اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
  • مجھے امید ہے کہ دہلی کار دھماکے کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائیگی، اسد الدین اویسی
  • مودی حکومت مشکل میں؟ کانگریس کا دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
  • نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا
  • بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا