اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِاعظم نے اس ہاؤس میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی متعدد مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، میں بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے تیار ہوں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن آپس میں بیٹھیں گے تو راستے نکلیں گے۔ اگر پہلے دن کچھ نہ بھی نکلے تو مذاکرات کا عمل جاری رکھنے سے نتائج ضرور نکلیں گے، مذاکرات کے پلیٹ فارم پر حکومت اور اپوزیشن کو لانا میرا کام ہے۔
گزشتہ روز ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپ کے لیڈر کو دو مرتبہ ہرایا ہے، اس الیکشن میں بھی میرے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی، کسی نے یہ پٹیشن بھی دائر نہیں کی کہ میرے حلقے کے انتخابی نتائج درست نہیں ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میری مذاکرات کی دعوت قبول کرے، نتائج یہاں سے نکلیں گے، لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، آپ کہتے ہیں بھارت، افغانستان اور ایران سے مذاکرات کریں تو اس کے لیے بھی یہاں بیٹھنا پڑے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اپوزیشن کو مذاکرات کی ایاز صادق
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔