کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )بھارتی پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے گئے 7 افراد سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا تھا۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔
بھارتی حکام نے دھماکے کی تحقیقات سخت انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کسی شخص کو نامزد یا گرفتار نہیں کیا گیا۔دہلی دھماکے سے چند گھنٹے قبل، مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 7 افراد گرفتار کیا ہے جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں، یہ گرفتاریاں ایک علیحدہ انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران ہریانہ اور اتر پردیش میں چھاپوں کے دوران کی گئیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق چھاپوں کے دوران 2 پستول، 2 خودکار رائفلیں اور 2900 کلوگرام بم بنانے کا مواد برآمد کیا گیا۔پاکستان کے دفترِ خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت سینئر بھارتی رہنماں نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گااور کوئی سازشی بچ نہیں پائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیے کے 20 فوجی جاں بحق جیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیے کے 20 فوجی جاں بحق پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن... سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم حکومت کا جینا حرام کردیں گے، اپوزیشن کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات،مہمان ٹیم دورہ مکمل کرے گی آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مودی حکومت مشکل میں؟ کانگریس کا دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات کے طریقہ کار پر مودی حکومت سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے کہا کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔
راگناتھ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی گئیں؟
کانگریس رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائے اور حقیقت عوام کے سامنے لائے۔