نریندر مودی دہلی کار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
پولیس نے فورینزک ٹیم کیساتھ ملکر جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ہیں، جبکہ این آئی اے اور اسپیشل سیل کے افسران بھی تفتیش میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی آج بھوٹان کے دو روزہ دورے سے لوٹنے کے فوراً بعد سیدھے دہلی کے ایل این جے پی اسپتال پہنچے، جہاں دھماکے میں زخمی ہوئے شہری زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد متعلقہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ملے اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر زخمی کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس دوران نریندر مودی نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سنگین سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور ذمہ داروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے علاج معالجے اور تمام ضروری سہولیات کا مکمل خیال رکھے گی۔ نریندر مودی نے بعد میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ دہلی میں ہوئے بلاسٹ میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملنے کے لئے ایل این جے پی اسپتال گیا۔ ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں، جنہوں نے یہ ناپاک حرکت کی ہے، انہیں ضرور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دھماکہ پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب ہوا تھا، جس میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے فورینزک ٹیم کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ہیں، جبکہ این آئی اے اور اسپیشل سیل کے افسران بھی تفتیش میں مصروف ہیں۔ اس واقعے کے بعد دہلی میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اہم سرکاری عمارتوں، میٹرو اسٹیشنوں اور بازاروں میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پیر کی رات اسپتال جا کر زخمیوں سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزیر داخلہ نے واقعے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جائے حادثہ کا دورہ کیا اور دہلی پولیس کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی زخمیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت دہلی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور ان کے لئے مکمل طبی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔