کانگریس ترجمان نے دہلی بم دھماکہ کے 24 گھنٹوں بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مفصل بیان سامنے نہیں آنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ معاملے میں کانگریس پہلے ہی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کر چکی ہے، اب پارٹی نے اس مشکل وقت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر سوال اٹھا دیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے ترجمان سپریا شرینیت نے کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر سینیئر لیڈر سپریا شرینیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سپریا کچھ میڈیا رپورٹس کا ذکر بھی کرتی ہیں، جس میں ذرائع کے حوالے سے کار دھماکہ کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کہتی ہیں کہ دہلی میں تحریک آزادی کی علامت لال قلعہ کے پاس اتنا بڑا بم دھماکہ ہوا جس میں کئی ہندوستانیوں کی جان چلی گئی۔ جس دن فرید آباد میں تقریباً 3000 کلو دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا، اسی دن ایسا حادثہ ہوا ہے۔ یہ بے فکر کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ماہ قبل پہلگام کا بہیمانہ دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ میڈیا کے ذرائع سے یہ خبر آ رہی ہے کہ دہلی کے واقعہ میں بھی دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے، ایسے میں نریندر مودی جی کو بھوٹان جانے کے بدلے ذمہ داری اور جوابدہی طے کرنی چاہیئے تھی۔

سپریا شرینیت نے نریندر مودی کے بھوٹان دورے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھوٹان میں جنم دن منانے پہنچے نریندر مودی کہہ رہے ہیں "میں بڑے بھاری من سے یہاں آیا ہوں"۔ کانگریس ترجمان نے کہا "کیا کسی نے آپ کی کنپٹی پر کٹّہ لگا کر بھوٹان بھیجا تھا، اس مشکل وقت میں آپ کو ملک میں ہونا چاہیئے تھا"۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین سیکورٹی کی غلطی ہے، اگر ملک محفوظ نہیں رہے گا تو حکومت سے سوال پوچھے جائیں گے، ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں، پریشان ہیں، لوگوں کو لگنے لگا ہے کہ ملک مضبوط ہاتھوں میں نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان نے دہلی بم دھماکہ کے 24 گھنٹوں بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مفصل بیان سامنے نہیں آنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بم دھماکہ کے 24 گھنٹے گزرنے والے ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی بیان نہیں آ رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبریں چلا رہا ہے، ایسے میں ملک کو اعتماد میں لے کر آگے کی کارروائی کی جائے، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔

دوسری طرف دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے لال قلعہ کے قریب دھماکہ معاملہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین سے ملاقات کی ہے، لال قلعہ کے آس پاس کے بازار اور لاجپت نگر میں مختلف علاقوں کے لوگ چھوٹے کاروبار کے لئے سامان خریدنے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی جیسے شہر میں، جہاں سب سے مضبوط سیکورٹی ہونی چاہیئے، جب اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو یہ شرمناک ہے، کہیں نہ کہیں یہ حکومت اور انٹلیجنس کی ناکامی ہے۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ سب سے پہلا خیال یہ ہے کہ زخمی لوگ جلد صحتیاب ہوں، جن لوگوں کی موت ہوئی، کانگریس ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بم دھماکہ کے انہوں نے کہا لال قلعہ کے نے کہا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف