قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے 10 افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے تمام تھانوں، چوکیوں اور سرحدی چوکیوں پر الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ لال قلعہ دھماکہ کے معاملے سے منسلک ایک سرخ فورڈ ایکو اسپورٹ کار کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا کہ دیگر مشتبہ افراد، جو پہلے ہی دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی i20 سے منسلک تھے، ان کے پاس ایک اور سرخ رنگ کی کار بھی تھی۔ دہلی پولیس کی کم از کم پانچ ٹیموں کو گاڑی کا پتہ لگانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے، جب کہ پڑوسی ریاست اترپردیش اور ہریانہ پولیس کو بھی چوکسی برقرار رکھنے اور تلاش میں مدد کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریڈ فورڈ ایکو اسپورٹ دہلی دھماکہ کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عمر النبی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

کار کی رجسٹریشن کی تفصیلات تمام سرحدی یونٹوں کو بھیج دی گئی ہیں اور تلاش کو تیز کرنے کے لئے معلومات کو اترپردیش اور ہریانہ پولیس کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ شبہ ہے کہ گاڑی کو عمر نے جاسوسی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے لئے 10 افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ 10 رکنی خصوصی ٹیم کی قیادت این آئی اے کے اے ڈی جی وجے ساکھرے کریں گے اور اس میں ایک آئی جی، دو ڈی آئی جی، تین ایس پی اور باقی ڈی ایس پی سطح کے افسران شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش ِ نظر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی مکمل طور پر الرٹ

 لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس انسدادِ جرائم کے ساتھ ساتھ تمام مذہبی اقلیتوں کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی بم دھماکہ کے بعد نریندر مودی کو بھوٹان جانے کی جگہ ذمہ داری اور جوابدہی طے کرنی چاہیئے تھی، کانگریس
  • دہلی کار بم دھماکہ معاملے میں کشمیر سے ایک اور ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا
  • سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دہلی کار دھماکہ پر نریندر مودی کا ردعمل
  • کچہری کے باہر، اسلام آباد: خودکش دھماکہ، 12 شہید
  • کراچی میں آپریشن حساس اداروں سے کرانے پر غور
  • عامر رشید کبھی کشمیر سے باہر گیا ہی نہیں، دہلی کار دھماکہ کیساتھ اسکا کوئی تعلق نہیں، اہل خانہ
  • اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی
  • نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا
  • سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش ِ نظر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی مکمل طور پر الرٹ