2025-11-21@13:02:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1002
«دن تک اغوا»:
معروف پاکستانی اداکار اور ماڈل حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اغواکاروں نے انہیں 35 دن تک اغوا کرکے رکھا۔ حسن احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کیریئر، ذاتی زندگی اور اغوا کے واقعے کے بارے میں مختلف سوالات کیے۔ اداکار نے بتایا کہ ایک رات شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد وہ گھر کے لیے نکلے کہ راستے میں اے ٹی ایم استعمال کرنے کے لیے رکے، اسی دوران 5 سے 6 افراد نے ان پر کپڑا ڈالا اور زبردستی انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں نے مجھے زنجیروں سے باندھ دیا اور 35 دن تک اغوا کرکے رکھا اس کے...
پاکستانی اداکار و ماڈل حسن احمد نے اپنی اغوا کی کہانی بتادی۔حسن احمد حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت ان کے اغوا واقعے کا بھی سوال کیا۔حسن احمد نے بتایا کہ ’میں ایک رات شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد گھر کیلئے نکلا تھا کہ راستے میں اے ٹی ایم کیلئے رکا، اسی دوران 5 سے 6 افراد زبردستی مجھے میری ہی گاڑی میں بٹھا کر ڈیفنس کے کسی خالی پلاٹ میں لے گئے، ان افراد نے وہاں میری گاڑی پارک کرکے میرے سامان سمیت مجھے اپنی گاڑی میں منتقل کیا، مجھے گاڑی کی زمین پر ( نیچے) لٹاکر مجھ پر کپڑا ڈال...
ویب ڈیسک: وزیراعظم نے آزادکشمیر کے شہر ہاڑی گہل ضلع با غ میں دانش اسکول کا سنگ بنیادرکھ دیا، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے۔ باغ،وزیراعظم شہبازشریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، دانش اسکول کا سلسلہ ہم نے پنجاب سے شروع کیا۔ اگلے سال 23 مارچ کو دانش اسکول باغ کا افتتاح کریں گے،دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے،دانش اسکولوں میں غریب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کررہے ہیں، دانش اسکول ملک کے نامور تعلیمی ادارو ں کا ہم پلہ ہے۔ آئندہ برس...
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر تک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ برس میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تعمیر و آرائش پر بہت کام کیا ہے اور جلد ہی صوبے میں کوئی ایسا اسکول نہیں ہوگا جہاں بچوں کو باہر یا برآمدوں میں بیٹھ کر پڑھنا پڑے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات بڑھانے کے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت تک یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، مفت ہاٹ سپاٹ اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار...
عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات بڑھانے کے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت تک یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، مفت ہاٹ سپاٹ اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔این...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی وائپر ٹیکنالوجی نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دے دی ہے، جس سے ملکی سطح پر کمپیوٹرز کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہو گئی ہے۔ کمپنی کی یہ توسیع پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔وائپر جسے آئی ڈی سی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پی سی برانڈ قرار دیا گیا، اب لاہور کے نئے پلانٹ کے ذریعے شمالی علاقوں میں تیز تر مصنوعات کی فراہمی اور بہتر سروس کوریج فراہم کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ نیا پلانٹ نہ صرف ڈیسک ٹاپ،...
چین کی حکومت نے نوجوانوں میں شادی کے رجحان میں اضافے اور بچوں کی پیدائش کو فروغ دینے کے لیے پُرکشش اعلانات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم ترین شرح پیدائش سے نبرد آزما چین نے اپنی پالیسیوں میں تاریخی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی صرف ایک بچے کی پیدائش کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے تاکہ ملک میں نوجوانوں کی شرح میں اضافہ ہو۔ تاہم اب چین کے شہر نِنگبو کی انتظامیہ نے نوجوان جوڑوں کے لیے ایک اور پُرکشش پیشکش کی ہے جس میں 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی کرنے والوں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر تک شادی کرنے...
سٹی 42: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بندکر دی گئی ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی...
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے اسکول ٹیچرز انٹرنز (STIs) کی دوبارہ بھرتیوں کا آغاز کر دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا آن لائن پورٹل دو روز بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم امیدوار اب بھی درخواست جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ پورٹل میں بار بار تکنیکی مسائل سامنے آرہے ہیں، لاگ ان، ڈیٹا سیو اور فارم جمع کروانے میں بھی دشواریاں درپیش ہیں۔ امیدواروں کے مطابق پورٹل تاحال بار بار کریش کر رہا ہے جس کے باعث درخواستیں جمع کروانا مشکل ہو گیا ہے۔ بھرتیوں کے لیے 15 ہزار سے زائد آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے جبکہ امیدوار 12...
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
بنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجدکو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مجرم ٹھہرادیا۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف انسانیت کے جرائم کا مقدمہ گزشتہ سال سے زیر سماعت تھا جس میں انہیں سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ گزشتہ سال 15 جولائی سے 5 اگست کے درمیان حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تقریباً 1400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو 1971 کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ای چالان مہم کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، شہرقائد میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 589 سرکاری گاڑیوں کو بھی ای چالان کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی، جو اس مہم کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 964 ہیوی گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹر سائیکل سواروں کے جانب سے سامنے آئی، جن میں بغیر ہیلمٹ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مالی مدد کے ساتھ تکنیکی معاونت بھی درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈز...
حکومت نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، جو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک بہت جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس کے آغاز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کا عمانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ گوادر عمان فیری سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال 2025 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد آن ڈیوائس حملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق ان میں 27 فیصد عام صارفین اور 24 فیصد کارپوریٹ ادارے متاثر ہوئے، جنہیں انفیکٹڈ یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور خفیہ انسٹالرز کے ذریعے مال ویئر پہنچایا گیا ہے۔کیسپرسکی کے عالمی سیکیورٹی ماہر دمتری بریزِن نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سائبر خطرات کے منظرنامے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ تاوان کی غرض سے سائبر حملے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارپوریٹ سائبر واقعات کی بڑی وجہ ہیاس کے خلاف مثر دفاع کے لیے پریوینشن اور رسپانس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سال کے اختتام سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی صورتحال ایک بار پھر تشویش ناک شکل اختیار کرچکی ہے۔مختلف شاہراہوں، مصروف مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور انٹر سٹی روٹس پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 ہزار 800 سے زیادہ شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شہر کے ٹریفک نظام میں سنگین خامیاں بدستور موجود ہیں اور ہیوی ٹریفک کی بے احتیاطی شہریوں کی زندگی...
‘دھی رانی پروگرام’ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اور عوام دوست منصوبہ ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کا شاہکار ہے۔ یہ پروگرام مستحق، غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی عزت و وقار کے ساتھ کرانے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشی مشکلات کی وجہ سے شادیوں میں تاخیر نہ ہو۔ پروگرام کا آغاز جنوری 2025 میں ہوا۔ یہ اجتماعی شادیوں کی شکل میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں حکومت مکمل شادی کا انتظام کرتی ہے اور جہیز کا سامان، کھانا اور مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت تمام مذاہب مسلم، مسیحی، ہندو وغیرہ کے جو مستحق جوڑے ہیں سب اس پروگرام کے تحت مستفید ہو سکتے...
میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...
افتخار گیلانی جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے نئے میئر کے بطور الیکشن میں جیت درج کی، تو مجھے دہلی کی ایک پرانی، پسینے سے بھری دوپہر یاد آئی۔ صحافت کے ابتدائی دن تھے ۔ میں نے ان دنوں ایک فیچر ایجنسی فیچر اینڈ نیوز الائینس یعنی فانا میں کام کرنا شروع کیا تھا کہ ایڈیٹر ایم اے سراج نے دہلی کے انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کے بغل میں بے گھر بچوں کی طرف سے قائم کردہ ایک ڈھابہ پر فیچر لکھنے کی ہدایت دی۔ ہوا میں حبس تھا، زمین پر گرد، اور ایک نوجوان رپورٹرکام کے لیے روانہ ہوگیا۔معلوم ہوا کہ اس ریستوراں کے منتظم، باورچی اور بیرے سبھی بے گھر بچے تھے ، جو یاتو اس سے قبل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عوام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی قطعی ضرورت نہیں ہے جس کے ثمرات ملک کے عام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے حکمران طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مفادات عوامی مفادات سے براہِ راست متصادم ہیں اور یہ امر ملک میں ایک غیر متوازن سیاسی اور معاشی ڈھانچہ پیدا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خود پر بہت کنٹرول کر رہا ہوں کہ جو جج خط لکھ رہے ہیں کسی دن میڈیا پر بیٹھ کر ان کے ماضی پر بھی نظر دوڑاؤں۔ ایک ٹی وی شو میں ججز کی طرف سے خطوط پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ججز ہم سیاستدانوں سے بڑے سیاستدان ہیں، پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ دیکھیں، جسٹس منیر سے لے کر گڈ ٹو سی یو تک ان کا ضمیر نہیں جاگا۔ یہ بھی پڑھیے: اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ ججز ایک معیار کا اطلاق ہم پر کرتے ہیں لیکن اس کا اپنے اوپر اطلاق نہیں کرتے، سیاستدانوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے اس درخواست کو بھی چالانز سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا‘ ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،شہر میں سہولت...
فوٹو: پی آئی ڈی صدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جارہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کئے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملہ آور کے ہینڈلر سے متعلق تصدیق کی جارہی ہے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جارہا ہے، اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں،واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیراعظم نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی ترمیم 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل تھی لیکن بعد میں ڈراپ کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طاقت پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ جب تک ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کریں گے، فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی کون سی قوم پرست سیاسی جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالف ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا ملٹری ڈکٹیٹرز نے لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروائے، ایوب خان نے بنیادی جمہوریت کا نظام دیا، ضیاالحق کے دور میں سسٹم چلتا رہا،...
اسلام آباد تک جنگ لانا کابل سے ایک پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ ھم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ھے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ھے جسمیں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے پر30 نومبر تک پابندی عاید کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔ پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث 30 نومبر تک لگائی گئی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 765 جبکہ حیدرآباد میں 447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ...
اسلام آباد: حکومت کی رواں مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریباً 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 30 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر پابندی...
خیبرپختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ایڈوائزری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی سفارشات پرتیارکی گئی جس میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج سے متعلق جامع ہدایات ہیں جب کہ فلو سے بچاؤ کی ویکسین مؤثر حفاظتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ فلو کےکیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافےکا امکان ہے، بزرگ، 5 سال سےکم عمر بچے اور حاملہ خواتین محتاط رہیں جب کہ دائمی امراض کےمریض خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہاتھوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں ریاستی پالیسیوں کا سب سے بڑا تضاد ’’سلیب سسٹم‘‘ ہے۔ یہ ایسا جال ہے جس میں عام آدمی اور سرکاری ملازم دونوں پھنستے ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ نہیں پاتے۔ سلیب کے نام پر کبھی بجلی کے بلوں میں عوام سے اضافی پیسے نکلوائے جاتے ہیں اور کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی بھر کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ یوں یہ ایک ایسا دو دھاری ہتھیار ہے جو ہر طرف سے غریب اور ملازم پیشہ طبقے کو زخمی کرتا ہے۔ بجلی کے نظام میں 200 یونٹ کی ایک مصنوعی لکیر کھینچی گئی ہے۔ عوام کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اس حد تک رعایتی نرخ ملیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،سید رفیق شاہ،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، مفتی بلال قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی، علامہ سید راشد علی رضوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی، مولانا جمیل امینی، مولانا الطاف قادری نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے بر صغیر کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی شعور دیا۔ فکر ِ اقبال کا ترجیح مقصد انسانی عظمت کو بیدار کرنا ہے۔ جس اسلامی فلاحی ریاست پاکستان کو خواب اقبال نے دیکھا اس کی مکمل تکمیل ابھی ادھوری ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے باعث آج شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کیپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمہ دار قراررپورٹ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج...
پاکستان کے نامور گلوکار عدنان دھول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار موہت سوری کی فلم ایک ولن کے گیت آواری کا معاوضہ آج تک نہیں ملا۔ نجی ٹی وی کی پوڈپوسٹ میں گلوکار عدنان دھول نے شرکت کی، اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق دلچسپ راز کھولے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان دھول نے کہاکہ گانے کا شوق تھا پھر لاہور آگیا، ڈرامے میں اداکاری بھی کی، گلوکاری کیلئے لمبا سفر ہے، پہلے شو سے 10 ہزار روپے ملے، منیجر نے پروڈکشن کیلئے کمپیوٹر لے کر دیا بس پھر میں لگا رہا اور 18 گھنٹے گھنٹے کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ گیت ’پردیس کٹینداں‘ کو جو سمجھتا ہے...
اپنے بیان میں علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے۔ خصوصاً صوبے کے...
اسلام آباد:۔ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2024-25ءکے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر 2025ءہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ءکی دفعہ 137کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2024-25ءمجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2025ءتک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔ سیکشن 137کے مندرجات ذیل میں بھی دیے جاتے ہیں۔ سیکشن 137 اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی۔ہر ممبر اسمبلی و سینیٹ سابقہ 30 جون تک کے اپنے بشمول شریک حیات...
احسن عباسی: تکنیکی وجو ہات پر آج بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا ، کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ،کراچی سے ملتان کی پی کے 330 ،پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 شامل ہیں۔ تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کراچی سے کوئٹہ دوپہر ایک بجے کی پی کے 310 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر یعنی شام 5:30بجے ،کراچی سے لاہور کی دوپہر 2 بجے کی پرواز پی کے 304...
کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنے اے آئی ٹول جیمینائی میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت یہ سسٹم اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکے گا تاکہ مزید درست اور تفصیلی جوابات فراہم کیے جا سکیں۔گوگل کے مطابق جیمینائی کا ڈیپ ریسرچ فیچر، جو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیچر کی نئی صلاحیتوں کے نتیجے میں اے آئی صارف کے جی میل، گوگل ڈرائیو اور گوگل چیٹ کے مواد سے براہ راست معلومات لے کر تجزیاتی جوابات اور رپورٹس تیار کر سکے گا۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی کہ جیمینائی کے صارفین کی...
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن حکام کے مطابق خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھارت کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے، جہاں روزانہ 1500 سے زائد پروازیں سنبھالتا ہے۔ The @DelhiAirport has come to a standstill with the ATC software issues. Here are about 100 aircraft waiting to take off. pic.twitter.com/EEbUPXZUA5 — Ajay Awtaney (@LiveFromALounge) November 7, 2025 تاہم جمعرات کی شام سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پروازوں کے خودکار پلان موصول نہیں ہو رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
سیالکوٹ کے ایک اسکول میں استاد نے دسویں جماعت کے طلبہ سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں۔ کسی نے ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی، کسی نے انجینئر، کسی کی آنکھوں میں پائلٹ اور آرمی آفیسر بننے کے خواب چمک رہے تھے۔ لیکن جب ایک عام سے طالب علم سے یہی سوال کیا گیا تو اْس نے گہری سانس لے کر پْرعزم لہجے میں جواب دیا: ’’ میں زندگی میں کنگ میکر اور برانڈ میکر بننا چاہتا ہوں۔‘‘اس کے یہ الفاظ سنتے ہی کئی طلبہ کے قہقہے گونج اٹھے۔ وہ ہنسنے لگے کہ ایک ایسا لڑکا جو دن میں سبزیاں بیچ کر اور بھینسوں کا دودھ بیچ کر اپنی فیس ادا کرتا ہے، وہ...
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا اپنے اہم ماحولیاتی ہدف یعنی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دہائی میں یہ حد عبور ہو جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی سالانہ ’ایمی شنز گیپ رپورٹ‘ میں کہا گیا ہے کہ ممالک کی جانب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے سست اقدامات کے باعث اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دنیا 2015 کے پیرس معاہدے کے بنیادی ہدف سے تجاوز کر جائے گی۔ یو این ای پی نے کہا کہ ’اس رجحان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج نیویارک نے 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی فیوچر سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے کراچی نے بھی ایک نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا تھا ، آج نیویارک نے بھی 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ...
27ویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے پایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے پاس کی جائے گی، سینیٹ سے پاس ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے پاس کروائی جائے گی۔پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237 ارکان کی حمایت...
سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک جاپہنچی ہے،صوبے میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہزار 638 ہے،جن میں سے 4540 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے نو ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں ڈینگی سے سندھ بھر میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی کے ضلع ملیر سے تین، شرقی اور غربی اضلاع سے دو، دو اموات جبکہ ضلع کورنگی میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ اسی ماہ حیدرآباد میں چار اور...
اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔مراد علی شاہ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے...
اسلام آباد: انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے پر عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب دینے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے جواب کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب جمع کرانے کےلیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دیدی۔ دورانِ سماعت انجینئر محمد علی مرزا کی جانب سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ سامنے آیا، جس کی متفرق...
اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت...
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ...
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردارکیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو آئندہ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 25 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پائیمک پاکستان کے بلیو اکانومی روڈ میپ کو آگے بڑھانے میں اہمیت رکھتا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا کے تقریبا ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔ نمائش میں 28 بین الاقوامی فرموں اور 150 مقامی تنظیموں سمیت دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق بعید کے 133 بین الاقوامی وفود بشمول برطانیہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-01-11 پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبر پختونخوا میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق بریکوٹ میں 1200 سال پرانے چھوٹے مندر کے آثار بھی سامنے آئے ہیں، جو اس خطے کی تہذیبی تسلسل کا نایاب ثبوت ہیں۔ اطالوی ماہرین نے صوبائی محکمہ آثارقدیمہ کے اشتراک سے یہ دریافتیں کی ہیں اورمزید کھدائی جاری ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ علاقے قدیم ترین ادوار سے لے کر مسلم دور تک آباد رہے ہیں اور ان مقامات میں غزنوی دور کا ایک قلعہ بھی شامل ہے۔اطالوی آرکیالوجیکل مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لوکا کے مطابق بریکوٹ بازیرہ میں کھدائی کے دوران چھوٹے مندر کے آثار دریافت ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر گوشوارے جمع نہ کراسکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی حیثیت کا تعین 2024ء میں جمع کرائےگوشواروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست کرنے والوں کو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست میں 15 نومبر 2025ء تک تمام نئے فائلرز بھی شامل کیے جائیں گے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، مقررہ تاریخ...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے، نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار روپے تک ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحتکراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے، نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔ پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
سٹی42: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات جب تک مکمل نہیں ہو جاتے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات معطل رہیں گے، ویزہ پروسیسنگ بھی معطل رہے گی۔ خواجہ آصف نے یہ بات آج اپنے شہر سیالکوت میں ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا، افغانستان سے اِس وقت ہر چیز کی آمدورفت معطل ہے ویزہ پروسیس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسیس معطل رہے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے ہیں، مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پرہم پُرامید ہیں...
ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف ایک اور شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار جوہر عباس نے راشد رضوی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت نے جولائی 2025 میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کی۔ اس تنخواہ میں راشن، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی تعلیم و دیگر ضروریات ہی پوری نہیں ہوتیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین کو ہدایت دیں کہ ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں، عائد کیئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک اپنے متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں، دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، آن لائن ادائیگی والے عازمین حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ حج 2026ءکے جو درخواست گزار واجبات کی پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں وہ دوسری قسط 3تا 15نومبر 2025ءتک جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے افراد جو مکة المکرمہ میں ڈبل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 2لاکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی، یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں جبکہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کو موصول فہرست میں 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے جب کہ کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سرگرم خطرناک اور اشتہاری دہشت گردوں کی تازہ فہرست جاری کردی ہے، جس میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل ہیں، ان میں سے درجنوں کے سروں کی قیمت ایک سے تین کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فہرست صوبائی انتظامیہ، حساس اداروں اور محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، جسے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی ارسال کردیا گیا ہے، فہرست میں شامل دہشت گرد مختلف شدت پسند تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ان کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں کے مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق 59 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک...
ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے کشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے جبکہ وہ بھی آزادی، مساویانہ سلوک اور احترام کا حق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری خصوصا اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار رکنی لارجر بنچ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت وکیلِ درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث 20نومبر تک ملتوی کر دی۔بدھ کے روز کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں قائم چار رکنی لارجر بنچ نے کی جس میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی شامل تھے۔سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ سے استفسار کیا کہ کیا عدالت نے درخواست میں کی گئی تمام استدعاﺅں کا جائزہ لیا ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ درخواست میں جو استدعائیں کی...
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
خیبر پختونخوا کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا ہےکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سےکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ یکم نومبر سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا...
ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔ سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن نے گیس ٹیرف میں اوسطا 189روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ...
ویب ڈیسک :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی7پروازیں آج بھی منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے کوالالمپور ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 ،کراچی سے عدیس ابابا ایئرپلن کی پرواز ای ٹی 695 ،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125منسوخ کی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے سیالکوٹ ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 135،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورفیصل آباد فلائے جناح کی پرواز نائن پی 810 منسوخ کی گئی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی ۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی میں شریک ہوئے ۔...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی...
سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک...