خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار,سر کی قیمت 3 کروڑ تک مقرر
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی، یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں جبکہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کو موصول فہرست میں 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے جب کہ کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے اور باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر کی گئی ہے، فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسمٰعیل خان، سوات و دیگر علاقوں سے ہے۔ واضح رہے کہ 15 ستمبر 2025 کو خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 351 خطرنک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جن کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب دہشت گردوں دہشت گردوں کی کے سر کی قیمت فہرست میں گئی ہے
پڑھیں:
سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 189 روپے اضافے کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ درخواست آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کرائی گئی ہے، جس پر 7 نومبر کو سماعت مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت 1 ہزار 955 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جب کہ موجودہ اوسط قیمت 1 ہزار 766 روپے 50 پیسے ہے۔ اس حساب سے کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری مانگی ہے۔
درخواست میں 52 ارب 95 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن نے ایل این جی سروس چارجز کی مد میں 316 روپے 64 پیسے فی یونٹ لاگت شامل کرنے کی بھی اجازت مانگی ہے۔
کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ ناگزیر ہے تاکہ مالی خسارے کو پورا کیا جا سکے اور گیس فراہمی کے نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔ تاہم، حتمی فیصلہ اوگرا سماعت کے بعد کرے گی۔
 ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات