ویب ڈیسک : صارفین ہوجائیں تیار اور سردی سے قبل اپنی جیبیں گرم کر لیں کہ گیس ممکنہ طور پر مہنگی ہونے والی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کیلیے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ اوگرا ان درخواستوں کی 7 اور 11 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت 1955 روپے 50 پیسے اور سوئی سدرن گیس نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹِی یو مقررکرنے کی درخواست کی ہے۔
سوئی ناردرن کا مالی سال 26-2025 کے لیے مالی ضروریات کا تخمینہ 52 ارب 95 کروڑ سے زائد جب کہ سوئی سدرن کا یہی تخمینہ 24 ارب سے زائد لگایا گیا ہے۔
سوئی ناردرن نے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کی سبسڈی کی مد میں 58 کروڑ 20 لاکھ روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ سوئی سدرن نے گزشتہ سالوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق کپتانوں کو مرکزی معاہدے میں کٹوتی کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ممکنہ تنزلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑی صرف ون ڈے میچز کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے معاوضے میں کمی متوقع ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیتا ہے، اور اپریل 2025 میں جاری ہونے والے کنٹریکٹس میں روہت اور کوہلی اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری میں معاوضہ 5 کروڑ روپے سالانہ ہوتا ہے۔
نتیجتاً، اگر دونوں کھلاڑی اے کیٹیگری میں چلے جاتے ہیں تو ہر ایک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تقریباً 2 کروڑ روپے بھارتی کی کٹوتی ہو جائے گی۔ یہ تنزلی اس بات کی عکاسی ہے کہ ایک فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کے میچز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بورڈ نے ان کے معاوضے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔