Jasarat News:
2025-12-13@04:58:57 GMT

انڈس موٹر کمپنی کو 6.7 ارب روپے کا منافع

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (اختتام 30 ستمبر2025) کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو معیشت کی بتدریج بحالی کے دوران مضبوط فروخت اور بہتر منافع کی عکاسی کرتے ہیں۔کمپنی کی خالص فروخت 48 فیصد اضافے کے ساتھ 41.

6 ارب روپے سے بڑھ کر 61.7 ارب روپے ہوگئی، جبکہ بعد از ٹیکس منافع 5.1 ارب روپے سے بڑھ کر 6.7 ارب روپے تک جا پہنچا۔ فی حصص آمدنی (EPS) 64.77 روپے سے بڑھ کر 85.49 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 51 روپے کی پہلی عبوری نقد ڈویڈنڈ (گزشتہ سال فی حصص 39 روپے) کا اعلان کیا۔آئی ایم سی کی گاڑیوں کی فروخت میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6,292 یونٹس سے بڑھ کر 9,976 یونٹس ہوگئی۔ پیداوار 54 فیصد اضافہ کے ساتھ 10,230 یونٹس رہی۔ یہ اضافہ ٹویوٹا کی کرولا اور یارس ماڈلز کی مستحکم طلب کے باعث ممکن ہوا۔ کمپنی نے اپنا مقامی آٹو مارکیٹ میں 15 فیصد حصہ برقرار رکھا۔کمپنی کے منافع میں اضافہ زیادہ فروخت، لاگت کے نظم و ضبط، مقامی پرزہ جات کے استعمال میں اضافے، مستحکم زرِمبادلہ کی شرح اور سپلائی چین کی بہتری کی بدولت ممکن ہوا۔نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی اصغر جمالی، نے کہا:‘‘یہ کارکردگی ہماری مضبوطی، اور صارفین کے ٹویوٹا پر پختہ اعتماد کی عکاس ہے۔ معاشی چیلنجز اور استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں سے بڑھتی ہوئی مسابقت کے باوجود ہم مقامی پیداوار، عملی کارکردگی اور اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی فراہمی کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ ہماری توجہ پائیدار ترقی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المدتی قدر پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔’’پاکستان کی معیشت نے اس سہ ماہی کے دوران بتدریج بحالی کا مظاہرہ کیا، افراطِ زر کی اوسط شرح 4.2 فیصد رہی، جبکہ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 4 فیصد تک محدود رہا۔ آٹو انڈسٹری میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں سال ہہ سال 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بہتر معاشی حالات اور کم فنانسنگ لاگت کی بدولت ممکن ہوا۔آئندہ کے لیے آئی ایم سی نے محتاط، مگر پْرامید نقطہ نظر اپنایا ہے، جس میں توجہ مقامی پیداوار، جدت اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔ کمپنی نے زرِمبادلہ کے اتار چڑھاؤ، پالیسی تبدیلیوں اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد جیسے ممکنہ چیلنجز پر نظر رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔سی ای او، علی اصغر جمالی نے صارفین، ملازمین، ڈیلرز، وینڈرز اور شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان کی آٹو انڈسٹری اور معیشت میں اپنے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پائیدار ترقی کے عزم پر قائم ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی سے بڑھ کر ارب روپے

پڑھیں:

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
  • امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا
  • پاور ہولڈنگ کمپنی کے 569.6 ارب روپے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، وفاقی وزیر
  • وفاق اور پاور ہولڈنگ کمپنی میں 659.6ارب روپےقرض کی سیٹلمنٹ
  • کالے شیشوں پر 6 ماہ قید، 50 ہزار روپے جرمانہ، موٹر وہیکل آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش
  • پنجاب کی سالٹ رینج میں پہلی بارتیتر کے شکارکے لئے پرمٹس کی نیلامی مکمل
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ
  • لاکھوں روپے کے کیمروں کے باوجود کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نہ آ سکی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا