آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کر دیا ہے۔
یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی مثالی یکجہتی، وطن سے بے مثال وفا اور دفاعِ پاکستان کی عظیم داستان کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دی جائے گی اور قومی سفر ہمیشہ آگے بڑھتا رہے گا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
نغمے میں پاک فوج کے جانبازوں کو سرحدوں کے محافظ کے طور پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلگی اور جرات مندانہ کردار کو آسمانوں کی نگہبانی کے استعارے کے ساتھ خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاک بحریہ کے شاندار کارناموں اور ملکی بحری سرحدوں کے مؤثر دفاع کو بھی نغمے میں سراہا گیا ہے۔
’’پاک سرزمینیوں‘‘ میں وطن سے محبت، قومی وقار، بہادری اور قربانی کا دلکش امتزاج موجود ہے، جبکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمہ قربانی، حوصلے اور تجدیدِ عہدِ وفا کی علامت بن کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
آئی ایس پی آر کا یہ نیا ملی نغمہ نہ صرف مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پوری قوم میں حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام بھی مضبوطی سے پہنچاتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کیا گیا ہے کرتا ہے
پڑھیں:
وزیراعظم کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد بڑھانے کی ہدایت
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد کے ہدف تک لے جانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے، حکومت کے تمام شعبوں میں مؤثر ٹیکس انفورسمنٹ یقینی بنانے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کی بھی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم نے کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دورانیہ کم ہونے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے۔
وزیراعظم نے غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعدد فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں، جب کہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی ہے۔
وزیراعظم کو مختلف ٹربیونلز اور اداروں میں ٹیکس سے متعلق زیر التواء مقدمات پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم سے چیئرمین واپڈا نے بھی ملاقات کی۔ آبی ذخائر میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو واپڈا کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران آبی ذخائر میں اضافہ اور واپڈا کے دیگر انتظامی و تکنیکی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں آبی وسائل کے تحفظ اور ذخیرہ بڑھانے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔