Express News:
2026-07-24@06:14:38 GMT

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری کردی۔

گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، اب ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بھی آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی، پاکستان کو  قرضے کی قسط کی مد میں تقریباً 1 ارب ڈالر جاری کیے گئے، آر ایس ایف پروگرام کے پہلے جائزے کی بھی منظوری کے تحت پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر ملے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت اسٹیٹ بینک کو تقریباً 1.

2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت دوسری جائزہ کاری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر  کی منظوری دی تھی۔

، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت پہلی قسط،  154 ملین ایس ڈی آر  کی بھی منظوری دی  ہے۔

 اسٹیٹ بینک کو 10 دسمبر 2025 کی قدر کے ساتھ آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کے برابر) موصول ہوگئے ہیں۔

یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔

حالیہ تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت کی مضبوط معاشی کارکردگی نے مالی و بیرونی شعبے میں استحکام برقرار رکھا، آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسی ترجیحات میں میکرو اکنامک استحکام، پبلک فنانس اصلاحات اور مسابقت بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن ہوا تھا جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (آی ایف ایف) پروگرام کے تحت قرض کی تیسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی۔

ذرائع کے مطابق 1.3 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی ملے گی، نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکیں،

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی تھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پاکستان کو کروڑ ڈالر کی منظوری ارب ڈالر کے تحت

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار