عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔ سونے میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں۔ منگل کی صبح اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,009.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
2025 میں عالمی قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک جا پہنچا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق دنیا بھر میں قرض میں اضافے کی نئی لہر سامنے آ رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران عالمی قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی عالمی قرض بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ غیر مالیاتی کارپوریٹس کا قرض بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے ایک لاکھ ارب ڈالر کے قریب ہو گیا ہے۔
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات قرضوں کے بہاؤ کو مزید تیز کر رہی ہیں، جس کے اثرات آنے والے برسوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا کا گھریلو قرض بھی 4 ہزار ارب ڈالر اضافے کے بعد 64 ہزار ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو عالمی معیشت پر دباؤ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔