اسلام آباد:

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ 659.6 ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.

6 ارب روپے کے این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے، اسی طرح 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں، این ڈی ایم ہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے، ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے کی سیٹلمنٹس مکمل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے پی ایچ ایل کے سیٹلمنٹس کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے ہیں، سکوک ریڈمپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے، 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولیات میں سیٹل ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیٹلمنٹ نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی، اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا، حکومت کی توانائی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات جاری ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاور ہولڈنگ ارب روپے کے کی سیٹلمنٹ پاکستان کی

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید سستا

ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 17 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 45 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق اور پاور ہولڈنگ کمپنی میں 659.6ارب روپےقرض کی سیٹلمنٹ
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • 20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید سستا
  • پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کسانوں کو قرضے جاری
  • امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری 
  • اسلام آباد ،وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری جی ای ویمووا ہائیڈرو پاور کے سی ای او فریڈرک ریبیراس سے ملاقات کررہے ہیں
  • حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟