پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف نے ) پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر موسمی تبدیلی سے نمنٹنے کے لیے جاری کیے گئے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 200 ملین ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کو ایم ایف
پڑھیں:
معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قرضہ کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مدد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔ 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔