data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-27

 

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کو روز صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ سوئی سدرن کے مطابق لاپروائی کی صورت میں زونل ہیڈ کے خلاف ایکشن ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ گیس انتظامیہ نے بھی کے الیکٹرک کی روش اپناکر عوام کو لوٹنے کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے قطر سے انتہائی مہنگے داموں ایل این جی درآمدکی گئی تھی جس کی قیمت بھی عوام کی جیبوں سے نکالی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم