Daily Mumtaz:
2025-12-11@20:24:33 GMT

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کردی

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری کردی۔

گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، اب ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بھی آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی، پاکستان کو قرضے کی قسط کی مد میں تقریباً 1 ارب ڈالر جاری کیے گئے، آر ایس ایف پروگرام کے پہلے جائزے کی بھی منظوری کے تحت پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر ملے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت اسٹیٹ بینک کو تقریباً 1.

2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت دوسری جائزہ کاری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی تھی۔

، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت پہلی قسط، 154 ملین ایس ڈی آر کی بھی منظوری دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو 10 دسمبر 2025 کی قدر کے ساتھ آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کے برابر) موصول ہوگئے ہیں۔

یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔

حالیہ تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت کی مضبوط معاشی کارکردگی نے مالی و بیرونی شعبے میں استحکام برقرار رکھا، آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسی ترجیحات میں میکرو اکنامک استحکام، پبلک فنانس اصلاحات اور مسابقت بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن ہوا تھا جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (آی ایف ایف) پروگرام کے تحت قرض کی تیسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی۔

ذرائع کے مطابق 1.3 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی ملے گی، نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکیں،

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پاکستان کو کروڑ ڈالر کی منظوری ارب ڈالر کے تحت

پڑھیں:

امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔

ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16 ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بحث کریں گے۔

ایجنسی کے مطابق یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گی کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی (interoperability) برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔

ڈی ایس سی اے کے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار اور مضبوط رکھے گی۔

خط میں کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی، 686 ملین ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج
  • ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری
  • لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست مسترد کردی
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • آئی ایم ایف :پاکستان کیلیے1 ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری
  • آئی ایم ایف کی نئی قسط سے پاکستان کی معیشت میں امید یا چیلنجز؟ جانیے 1.29 ارب ڈالر کی تفصیل