data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-10

 

اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے چھین لیے۔ ذرائع کے مطابق تاجر کو بدترین تشد د کا نشانہ بنایا گیا، پیسے لینے کے بعد سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نہ بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا گیا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئی کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئی اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا اور تمام 5 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا تاجر راولپنڈی میں سونا بیچ کر واپس جارہا تھا۔ تاجر نے کہا کہ پولیس کے 2اے ایس آئیز نے ساتھیوں سمیت روکا اورزبردستی نجی ٹارچر سیل لے گئے، تلاشی کے بہانے گاڑی میں پڑے 4 کروڑ روپے اٹھا لیے، اہلکاروں کے ساتھ ایک شخص نے اپناتعارف ایف آئی اے  افسر کے طورپر کروایا۔تاجر نے کہا کہ منت سماجت پر ان لوگوں نے 2 کروڑ روپے اپنے پاس رکھ لیے اور 2 کروڑ ہمیں واپس کر دیے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔

بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ  بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدر آباد، جئے سندھ محاذ کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں جبکہ شاہراہ ریڈیو پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
  • برطانیہ،مسلم خاتون پولیس اہلکاروں کےلیےمقناطیسی حجاب
  • تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد
  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • خیرپور، دھند سے باراتیوں کی بس الٹ گئی،2خواتین جاں بحق
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری حقوق پر براہِ راست حملہ ہے