مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ایک رکن کے احتجاج کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے رکن شرد سونوانے کے تیندوے کی کھال سے مشابہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

حکمراں جماعت کے ارکان نے اس حرکت کو اسمبلی کی توہین سے تعبیر کیا اور رکن اسمبلی کی معطلی کا بھی مطالبہ کردیا۔

تاہم اپوزشین جماعتوں نے شرد سونوانے کا دفاع کرتے ہوئے اس انوکھے احتجاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ شاید اس طرح حکومت کے کان پر جُوں رینگ جائے۔

#WATCH | Nagpur, Maharashtra: Junnar MLA Sharad Sonawane reaches the Assembly wearing leopard print clothes to protest against rising Leopard attacks.



He says, "An emergency should be declared for leopard attacks in the state. I have been raising this issue since 2014, but the… pic.twitter.com/tfUJVC9pam

— ANI (@ANI) December 10, 2025

احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی نے بتایا کہ ریاست میں تیندووں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2014 سے یہ مسئلہ اٹھا رہا ہوں مگر حکومت اسے مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ اس لیے یہ قدم اُٹھانا پرا ہے۔

رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے اور  تیندو کے لیے ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں۔ جہاں 2 ہزار تیندوؤں کو رکھنے کی گنجائش ہو۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنڈی میں غیرانسانی تشدد کی دو ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع

راولپنڈی:

جڑواں شہروں میں جرائم کی سرگرمیوں مین ملوث ملزمان کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد  کر کے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے کی دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

پولیس نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد چھان بین کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نوجوان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا جاسکتا ہے  جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نامی ملزم کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس نے مزید چھان بین کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنڈی میں غیرانسانی تشدد کی دو ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع
  • اکشے کھنہ کا وائرل ڈانس کس کی کاپی نکلا؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
  • اکشے کھنہ کی فلم میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری کا سوشل میڈیا پر تہلکہ
  • چوری کا الزام: بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا، ویڈیو وائرل
  • قومی اسمبلی میں دلچسپ منظر، گرے ہوئے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • بھارتی پرواز میں کبوتر کی اچانک انٹری سے افراتفری مچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • دلہن کی رخصتی کے وقت عروسی لہنگے میں ڈرائیونگ، ویڈیو وائرل
  • جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل