قومی اسمبلی میں دلچسپ منظر، گرے ہوئے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ایوان کی نشستوں کے قریب سے ملنے والی رقم اسپیکر تک پہنچائی گئی، جس کے بعد متعدد اراکین نے اس رقم پر ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس جاری تھا کہ کسی نے زمین پر گرے ہوئے پیسے اٹھا کر ان کے حوالے کیے۔ اسپیکر نے نوٹ ایوان میں لہراتے ہوئے اعلان کیا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے فرش پر گرے ہوئے ملے ہیں اگر اصل مالک موجود ہو تو آگاہ کرے۔
استغفرُللہ
یہ ہے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں موجود پارلیمنٹیرینز کی اوقات
پیسے ایک شخص کے گرے اور دعویدار 12 اراکین قومی اسمبلی pic.
— Haroon Anjum (@_Haroon79) December 8, 2025
اس اعلان کے بعد حیران کن طور پر ایوان میں موجود بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کر کے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔ اس صورتحال پر اسپیکر ایاز صادق بھی مسکرا اٹھے اور کہا کہ یہ تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، پیسے اتنے نہیں ہیں جتنے لوگوں کے ہاتھ کھڑے ہو گئے ہیں جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اس صورتحال پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے، کسی نے کہا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ ہمارے نمائندے ایسے کر رہے ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ان سب نے مذاق میں ہاتھ کھڑے کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایاز صادق ایوان ایوان میں پیسے ویڈیو وائرلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایاز صادق ایوان ایوان میں پیسے ویڈیو وائرل قومی اسمبلی ایوان میں ہاتھ کھڑے
پڑھیں:
بھارتی پرواز میں کبوتر کی اچانک انٹری سے افراتفری مچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک کبوتر اچانک اندر داخل ہوگیا جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔
چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر خود بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔
View this post on Instagramویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔ صارفین نے طنزو مزاح میں دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فضائی آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔